ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی کی مدد کرنے جے ڈی ایس نے مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے: ضمیر احمد خان 

بی جے پی کی مدد کرنے جے ڈی ایس نے مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے: ضمیر احمد خان 

Sun, 17 Oct 2021 12:37:20    S.O. News Service

بنگلورو، 17؍اکتوبر (ایس او نیوز) رکن اسمبلی بی زیڈ ضمیر احمد خان نے جے ڈی ایس  پر الزام لگایا ہے کہ 30 ؍ اکتوبر کو سندگی ہانگل اسمبلی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی مدد کرنے کے مقصد سے جے ڈی ایس نے مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے۔ دہلی سے واپسی کے فوری بعد ضمیر احمد نے کمار سوامی کو ڈیلر قرار دیتے ہوئے کہا کہ راجیہ سبھا انتخابات کے وقت کمار سوامی نے سودا بازی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر سفر حج پروازوں کی افتتاحی تقریب میں ریاست کے وزرائے اعلیٰ شرکت کرکرتے ہیں لیکن کمارسوامی کو دعوت دینے کے باوجود انہوں نے شرکت نہیں کی جبکہ سدارامیا پورے 5 سال سفر حج پروازوں کا افتتاح کیا۔ اب کمار سوامی کو اقلیتوں کی کافی فکر ہورہی ہے۔ 


Share: